وٹامن ڈی کی اہمیت پر منعقدہ سیمینار ،طبی ماہرین کے اہم مشورے

وٹامن ڈی کی اہمیت پر منعقدہ سیمینار ،طبی ماہرین کے اہم مشورے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : وٹامن ڈی کی انسانی صحت میں اہمیت سےآ گاہی کیلئے فلیٹیز ہوٹل میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں صوبائی وزرا صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر سمیت طبی ماہرین نے شرکت کی ۔
 وٹامن ڈی کی اہمیت پر منعقدہ سیمینار میں نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم ، وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر ، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن ، پروفیسر ڈاکٹر ثومیہ اقتدار سمیت طبی ماہرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے طبی ماہرین نے کہا کہ وٹامن ڈی انسانی صحت کیلئے ناگزیر ہےا ور اس کی کمی سے صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ طبی ماہرین نے زور دیا کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی جانچنے کیلئے ہر شہری کو ٹیسٹ لازمی کروانا چاہئے تاکہ اس کے منفی اثرات سے بچا جاسکے ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ خاص طور پر خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی کا پورا ہونا انتہائی اہم ہے۔