آخری سہ ماہی کا شارٹ فال؛ پنجاب ریوینیو اتھارٹی نے ٹیکس نادہندگان پرسختی کا فیصلہ کر لیا

Punjab Revenue Authority Collection Short Fall, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر  :  ملک کی موجودہ صورت حال کے سبب  پنجاب ریونیو اتھارٹی کو آخری سہ ماہی میں شاٹ فال کا سامنا  ہے،، پنجاب ریونیو ن اتھارٹی نے سالانہ ہدف کو عبور کرنے کے لئے نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا ۔

  اب ٹیکس کی ادائیگی بروقت نہ کرنے والے صارفین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
 پنجاب ریوینیو اتھارٹی کے زرائع کا کہنا ہے کہ   ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے پیش نظر ریونیو اکٹھا کرنا   مشکل ہو گیا ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے تیسری سہ ماہی میں مقرر ہدف عبور نہ کرنے پر نئی پالیسی مرتب کر لی ہے ۔کمشنر مصباح نواز کا کہنا ہے مختلف سیکٹرز کو ٹیکس کی ادائیگی بروقت کرنے کا پابند بنایا جا رہاہے ۔ ریونیو اکٹھا کرنے کے  لئے 40 فرنچائز ، 20 او ایم سیز اور 15 کے قریب ٹیلی کام سمیت وڈ ہولڈنگ ٹیکس پر کام کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید بدر کی ہدایت پر تقریبا ایک سو سے زائد بروقت ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والے سیکٹرز کو  ٹیکس کی فوری ادائیگی کا پابند بنایا جا رہا ہے۔ کمشنر پی آر اے کا کہنا تھا کہ جون تک سالانہ ریونیو کا ہدف حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہیں ۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے لئے 195 بلین روپے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ۔۔ ہدف کے تعاقب میں 174 بلین اکھٹا کر لیا گیا ہے