ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر میں چوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں، چور شہری  کا آٹو رکشہ لے اڑا

Auto rikshaw theft,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہر میں کار اور موٹر سائیکل کے بعد رکشہ چوری کی وارداتیں بھی بڑھنے لگیں، اسلام پورہ میں چور شہری محمد رفیق کا آٹو رکشہ لے اڑا۔

سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی،واردات آج صبح 9 بج کر 5 منٹ پر چوہان پارک احمد سٹریٹ میں ہوئی،سی سی ٹی وی میں شلوار قمیض میں ملبوس چور نظر آتا ہے،ملزم اطراف کا جائزہ لے کر گلی میں کھڑے رکشہ میں بیٹھ جاتا ہے جبکہ سی سی ٹی وی میں ملزم رکشہ کو دھکیلتا ہوا بھی نظر آتا ہے۔

واردات کے دوران ملزم رکشہ چرا کر فرار ہو گیا،متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اسلام پورہ میں جمع کرا دی۔