ویب ڈیسک :عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے سستا ہو گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 1964 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے پر سونے کی قیمتوں میں بھی اثر ہوا۔ایک تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کے دام گھٹ کر 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے پر آگئے۔
دس گرام سونا 1972 روپے کمی سے 1 لاکھ 95 ہزار 559 روپے کا ہوگیا اور ایک تولہ چاندی 100 روپے کمی سے 2650 روپے پر آگئی۔ واضح رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔