ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم کا شروع کیا گیا صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صحت سہولت پروگرام کیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز کی گئی۔منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 31 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔ رواں مالی سال 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اس منصوبے پر اب تک 11 ارب 79 کروڑ روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں۔