ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار، سونے کے تاجر احتیاط کریں

jewlery theft,Ichhar shop,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر کے صرافہ بازاروں میں نوسر باز ،سونا چوری کرنے والی حسیناؤں کے گروہ سرگرم ،2 نامعلوم حسنیایئں طلحہ جیولر لطیف سنٹر اچھرہ میں جیولرز کی توجہہ بھٹکا کر 6 تولہ مالیت کی چوڑیاں لے اڑیں،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئے۔

شہر صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں جیولرز کا جھانسا دیکر زیورات چرانے والی حسیناؤں کے گروہ سرگرم ہیں گزشتہ روز 2 نوسرباز حسینایئں طلحہ جیولرز لطیف سنٹر اچھرہ میں داخل ہویئں جیولرز کو چکنی چیڑی باتوں میں الجھایا اور جھانسا دیکر 6 تولہ مالیت کی چوڑیاں پہن کر فرار ہوگیئں اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں ان حسیناؤں کو چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

متاثرہ جیولر کے نوٹس میں یہ معاملہ تب آیا جب چڑیاں کھیت چگ چکی تھیں ۔۔متاثرہ جیولر نے اچھرہ پولیس سے ان حسیناؤں کو گرفتار کرنے اور ان سے چوری کیا گیا سونا برآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔