ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کی گرفتاری روکنےکا فوری حکم دینے کی استدعا مسترد

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری روکنےکا فوری حکم دینے کی استدعا مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے متعلق درخواست , لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب حکومت سے مقدمات کے متعلق کل رپورٹ طلب کرلی, بشریٰ بی بی کی گرفتاری روکنےکا فوری حکم دینے کی استدعا مسترد کردی ۔

جسٹس محمد امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی, بشری ٰبی بی کے وکیل نے پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ آئین کےتحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے,اطلاعات ہیں درخواست گزار کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کردیاگیاہے,استدعا ہے عدالت مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی تک درخواست گزار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے , درخواست گزار کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت پیش کرنے کاحکم دیا جائے ۔

فاضل جج نے بشریٰ بی بی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جب تک مقدمات کی تفصیل سامنے نہیں آجاتی اور درخواست گزار عدالت میں حاضر نہ ہو ہم کیسے اس کی گرفتاری روکنے کا حکم دے سکتے ہیں . عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔