ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان رو پڑے،وجہ کیا بنی؟

Salman khan,bollywood,actor
کیپشن: Salman khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)انسان کو زندگی میں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرناپڑتا ہے،بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی ماضی میں معاشی بدحالی کا سامنا کر چکے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے ’دبنگ‘ سلمان خان نے کہا ہے کہ ماضی میں وہ معاشی تنگی کا سامنا کرنا چکے ہیں، ایک بار سنیل شیٹھی نے  انہیں کپڑے خرید کر بطور تحفہ دیے تھے۔

 تفصیلات کے مطابق سلمان خان معروف اداکار سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان شیٹھی کے ساتھ ایک تقریب میں موجود تھے جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں اور سنیل کسی کپڑے کی دکان پر تھے وہاں مجھے شرٹ اور پینٹ بہت پسند آئی لیکن جیب میں اتنے پیسے نہیں تھے کہ بٹوال نکال کر خرید سکتا تو ایسے میں سنیل شیٹھی نے یہ سمجھ گئے اور فوراً خود پیسے ادا کرکے مجھے کپڑے دلائے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان یہ قصہ سناتے ہوئے رو پڑے اور آہان شیٹھی کو گلے لگایا۔ دبنگ خان نے مزید کہا کہ سنیل مجھے اپنے ساتھ گھر بھی لے گئے جہاں انہوں نے ایک بٹوہ بھی گفٹ کیا۔خیال رہے کہ معاشی تنگی کا سامنا کرنے کے بعد اب سلو میاں دریا دل انسان سمجھے جاتے ہیں جو ہمہ وقت لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔