قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پی ایس ایل کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیگ کے انعقادمیں جو مسائل پیش آئے ہیں وہ بورڈ کی بد انتظامی کا نتیجہ ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک کا کہنا تھا کہ لیگ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر کراؤڈ کے یہ میچز پاکستان میں کروائے جاسکتے تھے یہاں میچز ہوتے تو لوگوں کی دلچسپی زیادہ ہوتی، ابوظہبی میں ہونے والے معاملات بد انتظامی کا نتیجہ ہیں، اگر ایسے معاملات ہوں گے تو بورڈ پر تنقید تو ہوگی۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بورڈمیں بھاری تنخواہیں لینے والے لوگوں کو سوچنا چاہیے اوران چیزوں کا پہلے انتظام کرنا چاہئے تھا۔