ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ایس آئی کی خواتین سے ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

اے ایس آئی کی خواتین سے ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل
کیپشن: ASI Torture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑھتا جا رہا ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر تلخ کلامی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان کی جان تک لینے سے گریز نہیں کرتا۔ مالک مکان اور کرایہ دار کے جھگڑے میں اے ایس آئی کود پڑا، تھانیدار کرایہ دار کو گریبان سے پکڑ کر دھکیلتا رہا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں پیسے کے لین دین کے تنازع میں مکان مالک اور کرائے داروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، دونوں پارٹیوں میں اینٹیں بھی چلتی رہیں۔ اے ایس آئی جھگڑا ختم کرانے کے بجائے خواتین کے ساتھ گالم گلوچ اور دھکم پیل کرتا رہا۔ کرائے دارشبیر نے مالک مکان سے 50 ہزار کی رقم ادھار لے رکھی تھی۔

شہری کا کہنا تھا کہ 8 ماہ کا وقت لینے کے باوجود تھانیدار نے تشدد کیا۔ ون فائیو پر کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی جبکہ اے ایس آئی نجیب مالک مکان کیساتھ کرائے داروں سے رقم واپس دلانے گیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ اقبال ٹاؤن میں کرایہ مانگنے پر مسلح افراد نے بیوہ خاتون اور اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا،مسلح افراد دفتر میں گھس کر بیٹے اور خاتون پر تشدد کرتے رہے۔ متاثرہ خاتون عاصمہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہو نے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ 
خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم خورشید نے کچھ عرصہ قبل تین دوکانیں کرائے پر لیں،ملزمان نہ کرایہ دیتے ہیں نہ ہی دوکانیں خالی کرتے ہیں۔