کمشنر  لاہور کا کل سے سکول کھلنے پر خصوصی پیغام جاری

school students
کیپشن: school students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)کمشنر  لاہورمحمد عثمان نے کل سے سکول کھلنے پر بچوں کی تعلیم و تربیت پر والدین کو خصوصی پیغام جاری کیا۔
 اپنے پیغام  میں کمشنر لاہور نے کہا کہ والدین بچوں کو خوداعتمادی سے پڑھائی کی تلقین کریں،والدین مثبت ماحول پیدا کریں تا کہ بچہ صحیح راہ پر گامزن ہو جائے۔ کمشنر لاہورمحمد عثمان  نے کہا کہ بچوں کو سکول بھیجنے سے پہلے ایس او پیز کی یاد دہانی کروائیں جبکہ بچوں کو ماسک پہننے، ہاتھ دھونے، سماجی فاصلے کی تلقین کریں،سلیبس کور کرنے کیلئے بچوں کو پڑھائی کی عادت ڈالیں۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں کمی آنے پر 7 جون بروز پیر سے تمام سرکاری اور نجی سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا، سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ 

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے نجی و سرکاری سکولوں میں پہلی سے نویں جماعت تک کلاسز کا آغاز 7 جون سے ہوگا اور کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی۔ سکولز ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے، کوئی طالب علم لگا تار 2 دن سکول نہیں آئے گا، کلاسز کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔