( علی ساہی) لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو لڑائی جھگڑے کےکیسز میں دن بدن اضافہ دیکھا جار ہا ہے، لاک ڈاؤن سٹارٹ ہونے سے اب تک گھریلو لڑائی جھگڑوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، سیف سٹی کے مطابق ون فائیو پر لاک ڈاؤن سے بعد گھریلولڑائی جھگڑوں کے واقعات کی تعداداوسطا دوہزار سے بڑھ 3ہزار ہوگئی ہے۔
شہر میں کوروناہی نہیں دیگر مسائل بھی بڑھے ہیں، تفصیلات کے مطابق مہلک وباکی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیاہے، اس کااندازہ لاک ڈاؤن کے عرصے کے دوران سیف سٹیز کو ون فائیوپرموصول ہونے والی کالز سے لگایا جاسکتاہے۔
سیف سٹیز اتھارٹی کوشہریوں کی جانب سےکی گئی کالز کےریکارڈکے مطابق جنوری اور فروری کی نسبت گھریلو تشدد کے واقعات میں لاک ڈاؤن کے دوران تیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، ریکارڈ کے مطابق جنوری میں گھریلوتشدد کے واقعات کی تعداددوہزارچھیانوے توفروری میں دوہزارتین سوساٹھ تھی اور لاک ڈاون کے بعدمارچ کے دوران گھریلوتشدد کے واقعات بڑھ کردوہزار آٹھ سوترپن ہوگئے۔ اپریل میں گھریلوتشدد کے واقعات تین ہزاراناسی تھے تومئی میں یہ تعداد بڑھ کر تین ہزارنوے ہوگئی ہے جبکہ رواں برس اب تک 13ہزار4سوسے زائدکالزموصول ہوئی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بھی گھریلوتشددکے واقعات صرف پاکستان ہی نہیں دنیابھرمیں لاک ڈاؤن کے دوران گھریلوتشددکے واقعات بڑھے ہیں۔