اہم سیاسی شخصیات کوروناکا شکار،پنجاب میں تعداد35308 ہوگئی

 اہم سیاسی شخصیات کوروناکا شکار،پنجاب میں تعداد35308 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)کوروناوبا سے اہم سیاسی شخصیات بھی متاثر ، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھراور ان کے بیٹے فیصل کھوکھر، ایم پی اے یاسین سوہل کے2 بیٹوں سمیت ترجمان پنجاب حکومت ناصر سلمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے سیاسی شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور ان کےبیٹے فیصل سیف کھوکھر کورونا میں مبتلا، لیگی ایم پی اے یاسین سوہل کے بیٹوں چودھری اشارب سوہل اور حارث سوہل کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لاہور کے وائس چیئرمین شکایات سیل ناصر سلمان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا،ناصر سلمان نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا،ان کا کہنا ہے کہ جلد صحتیاب ہو کر عوام کی خدمت کیلیے حاضر ہوں گا۔

لاہور میں 24گھنٹوں کےدوران 1082کوروناکےنئے کیس سامنےآگئے، 24 گھنٹوں کےدوران لاہور میں کوروناسے10افراد دم توڑ گئے، 84 روز میں لاہور میں کوروناکے17ہزار411مریض رپورٹ ہوئے،کورونا سےشہر میں مجموعی طور پر 237 اموات ہوچکی ہیں،ترجمان پرائمری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 2164 نئے کیس سامنے آنے پر تعداد 35308 ہو گئی،پنجاب میں کوروناوائرس سے30اموات چکی ہیں جس سے مجموعی تعداد659ہوگئی،اب تک 275.139 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کوروناوائرس کوشکست دینےوالوں کی تعداد7ہزار953ہوچکی ہے۔

دوسری جانب  عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کی حالیہ تحقیق میں اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں، کورونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلہ بہت بےحد ضروری ہے، تحقیق میں  عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہناتھا کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا،ان کا کہناتھا کہ جان لیوا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلے، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

 ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا مزید کہناتھا کہ دکانوں،مجمع اور  پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہنیں، کلینکوں میں کام کرنے والا عملہ ماسک پہنے جب کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہیں ہوں۔کاٹن، پولی پروپائلین اور پولی ایسٹر پولی پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer