لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن، آج اور کل بازار، مارکیٹیں بند رہیں گی

لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن، آج اور کل بازار، مارکیٹیں بند رہیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (شہزاد خان) کورونا ایس او پیز کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج اور کل لاک ڈاؤن، مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے، سی سی پی او نے کھلی دکانوں اور مارکیٹوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

 پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سٹورز، فارمیسز، سبزی وفروٹ شاپس، تندور، آٹا چکیاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، جبکہ گراسری اور کریانہ سٹورز ہفتہ کی صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے ہوں گے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت آج صرف ٹائر پنکچر شاپس، سبزی وفروٹ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، تندور، آٹا چکیاں، پوسٹل کوریئر سروس، پٹرول پمپس، آئل ڈپوز، ایل پی جی شاپس، فیلنگ پلانٹس، زرعی آلات کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرنٹنگ پریس'ٹیک اوے' ہوم ڈیلیوریز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی، آج کریانہ و گراسری سٹورز صبح 9 سے شام 7  بجے تک کھلیں گے۔

ذرائع کے مطابق عید پر مارکیٹیں کھولنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کوورنا کے مثبت افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور عید کے بعد مثبت کیسز کی شرح  7اعشاریہ 12 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پاکستان میں کورونا سے ریکوری ریٹ 7اعشاریہ 34 فیصد اور پنجاب میں کورونا سے ریکوری ریٹ 5اعشاریہ 22 فیصد ہے۔

 اسی طرح ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں کورونا کا ڈیتھ ریٹ 1 اعشاریہ 2 فیصد اور پنجاب میں کورونا کا ڈیتھ ریٹ 9 اعشاریہ 1 فیصد ہے، ماہرین نے اگلا ہفتہ کوویڈ 19 کیسز کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق اگلے ہفتے سے عید کے دوران کی گئی بے احتیاطی کی پِیک شرح متوقع ہے، جس سے بالخصوص لاہور میں مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer