کیاصرف فیس ماسک کوروناسےبچا سکتا، جدید تحقیق

کیاصرف فیس ماسک کوروناسےبچا سکتا، جدید تحقیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور ایک بار پھر مریضوں کی  تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا، پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کےلئےحفاظتی ا قدامات کئے جارہے ہیں، فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا، عالمی ادارہ صحت کی حالیہ تحقیق سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد میں روزانہ کی بنیاد پر نیا ریکارڈ قائم ہونے لگا،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 734 کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں 97 افراد جاں بحق ہونے سےہلاکتوں کی تعداد 1935 ہوگئی۔

دوسری جانب  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کی حالیہ تحقیق میں اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی قدامات ضروری ہیں، سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے، تحقیق میں  عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہناتھا کہ صرف ماسک پہننے سے کورونا وائرس سے بچا نہیں جا سکتا۔ان کا کہناتھا کہ جان لیوا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلے، ہاتھ صاف رکھنے اور پبلک ہیلتھ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

 ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا مزید کہناتھا کہ دکانوں،مجمع اور  پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہنیں، کلینکوں میں کام کرنے والا عملہ ماسک پہنے جب کہ 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد میڈیکل ماسک پہنیں۔ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیے جائیں جن کی 3 تہیں ہوں۔کاٹن، پولی پروپائلین اور پولی ایسٹر پولی پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں۔

واضح رہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں گزشتہ روز کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کرگئے تھے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1899 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 91365 تک پہنچ گئی ہے۔،پنجاب میں کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد31ہزار 104تک پہنچ گئی۔

محکمہ داخلہ نے کورونا مریضوں کےحوالےسے رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مشتبہ مریضوں کی تعداد2لاکھ 36ہزار487ہےجبکہ پنجاب میں کنفرم کورونا کیسزد31ہزار 104ہیں،محکمہ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک 7ہزار712مریض صحت یاب ہو کرگھروں کو جا چکے ہیں،کورونامریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث پنجاب میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer