ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے عمرہ زائرین کو خوار کر دیا

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے عمرہ زائرین کو خوار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: باکمال لوگ لاجواب سروس، قومی ایئر لا ئن کا ایک اور کارنامہ ،لاہور سے براستہ اسلام آباد مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین خوار ہو گئے، بسوں پر اسلام آباد بھجوادیا گیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:پی آئی اے کے عملے کی سنگین غفلت، سٹی42 نے فوٹیج حاصل کر لی

متاثرہ پرواز کے تیس سے زائد عمرہ زائرین کا کہنا ھے کہ روزہ کی حالت میں ہونے کے باوجود صبح سے خوار ہو رہے ہیں۔ عملے نے ذرا سا بھی احساس نہیں کیا۔ انتظامیہ نے حجاز مقدس جانے والوں کو کھٹارا بس میں سوار کر کے اسلام آباد روانہ کر دیا جبکہ شدید گرمی کے باعث بس کے اے سی نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔پی آئی اے کےستائے زائرین نے چیف جسٹس سے نوٹس لینےکی اپیل کی ہے۔ متاثرہ پرواز کے عمرہ زائرین کی فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کر لی ہے۔