چینی تجارتی وفد نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا، تجارتی حجم بڑھانے پراتفاق

چینی تجارتی وفد نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا، تجارتی حجم بڑھانے پراتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: چینی تجارتی وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشیداور نائب صدر ذیشان خلیل سمیت دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، مختلف سیکٹرز کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں چیئرمین پیڈمک،چیئرمین پنجاب تھرمل پاور عبدالباسط،ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر ایوان صنعت وتجارت اویس سعید پراچہ اور مختلف صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ خواجہ خاور رشید نے چینی وفد کو ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کیمکلز، ڈیری اینڈ لائیو سٹاک اور لیدرسمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ کام کرنے کے مواقعوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی چین کو اہم تجارتی شراکت دار تصور کرتی ہے۔ان کے کیساتھ تجارت بڑھانے کی خواہاں ہے، نائب صدر ذیشان خلیل نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے چینی وفد کو آگاہ کیا۔