عثمان خان:دو ہزار اٹھارہ کے جنرل الیکشن کی تیاریاں عروج پر، عام عوام پارٹی بھی میدان میں اتر آئی، چئیرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیابٹ نے مختلف حلقوں سے پارٹی امیدواران میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کر دئیے۔
عام عوام پارٹی بھی دوہزار اٹھارہ کے جنرل انتخابات میں پنجہ ازمائی کیلئے تیار، چئیرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیاء بٹ نے امیدواران میں ٹکٹس تقسیم کرنا شروع کر دئیے۔ پی پی 159 لاہور سے آصف خان، پی پی 151 سے ملک شوکت علی، پی پی 166 سے عابدمحمود، پی پی 152 سے ملک محمود، این اے 126 سے رضوان بخاری، این اے 127 سے غلام محی الدین، این اے 105 گجرات سے عدیل بٹ، پی کے 73 پشاور سے نادر خان اور قصور سے خاتون امیدوار ارشاد مزمل کو این اے 130 سے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
اس موقع پر چئیرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیاء بٹ کا کہنا تھا کہ عام عوام پارٹی مزدوروں کو ٹکٹس دے رہی ہے، انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔