(عیشہ خان ) باٹا پور میں بی آر بی نہر سے بائیس سالہ نوجوان کی دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ریسکیو حکام نے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق باٹا پور میں بی آر بی نہر سے بائیس سالہ نوجوان کی دو روز پرانی لاش کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وسیم شیخوپورہ کا رہائشی تھا۔ وسیم کی لاش کو شیخوپورہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔