یوم شہادت حضرت علیؑ پر زیارت ضریح کا جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں

یوم شہادت حضرت علیؑ پر زیارت ضریح کا جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر زیارت ضریح کا جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر  روایتی راستوں پر رواں دواں ہے، محبان علیؑ   عزاداری و گریہ زاری کررہے ہیں۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت کے حوالے سے مرکزی جلوس برآمد ہونے سے نثار حویلی میں مجلس کا انعقاد کیا گیا جہاں علامہ حیدر علی موسوی نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کئے۔ مجلس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس نثارحویلی سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رنگ محل چوک میں قیام کرے گا جہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں نماز مغربین ادا کرنے کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا۔

جلوس میں داخلے کے لئے ایک راستہ موچی گیٹ اور دوسرا اکبری گیٹ کی طرف سے رکھا گیا ہے۔ جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ واک تھرو گیٹس کے ذریعے عزاداروں کو گزارا جا رہا ہے اور میٹل ڈیکٹرز سے تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ چھ ہزار پولیس اہلکاروں سمیت بارہ ایس پیز سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔