اسرار خان : لاہور کی نشتر کالونی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان گرفتار کر لئے ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 3 اشتہاری مجرمان، 3 منشیات فروش شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں برکت، اویس، اسد، شکیل، اسحاق اور نزاکت شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 3 کلو 200 گرام چرس، 32 بوتل امپورٹڈ شراب برآمد ہوئی۔ گرفتار اشتہاریوں کیخلاف بوگس چیک، فراڈ سمیت دیگر سنگین مقدمات درج ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او نشتر کالونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔