سٹی 42 کی کاوش رنگ لے آئی، عوام کو بڑ ی سہولت مل گئی

سٹی 42 کی کاوش رنگ لے آئی، عوام کو بڑ ی سہولت مل گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :  نئے مالی سال کے آغاز کے بعد ایکسائز کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔سسٹم میں ترامیم نہ ہونے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفر،پراپرٹی ٹیکس کی آن لائن ادائیگیاں رکی رہیں۔سٹی فورٹی ٹو پر خبرنشرہونے پر حکومت کی جانب سے ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کرکے سسٹم چالو کردیا گیا۔
 
محکمہ ایکسائز کے بند سسٹم کی سٹی42کی خبر پرحکومت کا ایکشن۔۔محکمہ ایکسائز نے 5روزسے بند سسٹم کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے بعدشہریوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفر،ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادا ئیگی ہو سکے گی۔ محکمہ خزانہ کے جاری ترامیمی نوٹیفکیشن کے مطابق آٹھ یا زائد سیٹوں والی پرائیویٹ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس سی سی کے حساب وصول ہو گا۔فائلر اور نان فائلر شہریوں کی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔موٹرسائیکل کی ٹرانسفرفیس 150سے بڑھ کر 500 روپے مقرر ایک ہزار سی سی گاڑی اور رکشہ کی ٹرانسفر فیس 1200سے بڑھ کر2500روپے مقرر۔1800سی سی گاڑی کی ٹرانسفر فیس 2000سے بڑھا کر5000روپے کر دی گئی۔1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 3000سے بڑھا کر 10 ہزار روپے مقرر۔کمرشل گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس4ہزارسے بڑھا کر5 ہزار روپے کر دی گئی۔1500سے2000سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس3فیصد سے کم کر کے 2فیصد کر دی گئی۔فائلر کیلئے2000سے2500سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 6فیصدمقرر۔نان فائلر کیلئے2000سے2500سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس۔18فیصدمقرر۔فائلر کیلئے 2500سے3000سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس۔8فیصدمقرر۔نان فا ئلر کیلئے 2500سے3000سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 24فیصد کر دیا گیا۔فائلر کیلئے3000سے زائد سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 10فیصدمقرر۔نان فائلر کیلئے3000سے زائد سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 20فیصد کر دیا گیا۔ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سےبڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں لاکھوں روپے اضافہ ہوگیا ہے۔۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-07-06/news-1688657235-7894.jpg