کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

Kia Motors increased the prices of its all models, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کاریں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 2سے 4لاکھ روپے تک اضافہ کر  دیا۔

کمپنی کی جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پیکانٹو اے ٹی کی قیمت میں 2لاکھ روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
پیکانٹو اے ٹی کی نئی قیمت 38لاکھ 25ہزار روپے ہو گئی۔
سٹونک ایکس پلس کی قیمت میں ایک لاکھ 20ہزار روپے اضافہ کیا گیا، سٹونک ایکس پلس کی نئی قیمت 60لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی۔
سپورٹیج الفا کی قیمت میں 2لاکھ 50ہزار روپے اضافہ ہوا، سپورٹیج الفا کی نئی قیمت 73 لاکھ روپے ہو گئی۔
کمپنی نےسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 2لاکھ 50ہزار روپے اضافہ کر دیا،سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 81 لاکھ 90ہزار روپے ہو گئی۔
سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 2لاکھ 50ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 88لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی۔
سپورٹیج بلیک ایڈیشن کی قیمت میں 2لاکھ 50ہزار روپے اضافہ کے بعد سپورٹیج بلیک ایڈیشن کی نئی قیمت 93لاکھ روپے ہو گئی۔
سورینٹو 2.4ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 4لاکھ روپے اضافہ سے سورینٹو 2.4ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت ایک کروڑ 8لاکھ ہو گئی۔
سورینٹو 3.5ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 4لاکھ روپے اضافہ کے بعدسورینٹو 3.5ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمت 1کروڑ 17لاکھ 90ہزار ہو گئی ہے۔
کیا موٹرز کی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔