ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور اہم رہنماء نے تحریک انصاف چھوڑ دی  

ایک اور اہم رہنماء نے تحریک انصاف چھوڑ دی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے سابق رکن قومی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر ممتاز احمد متیانہ نے بھی پارٹی سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔

 اپنے ویڈیو بیان میں ممتاز احمد متیانہ نے کہا کہ  9مئی کے واقعات ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہیں جن کی شدید مذمت کرتا ہوں, مسلح افواج ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے ۔

 ممتاز احمد متیانہ نے  کہاکہ سیاست سے بریک لے رہا ہوں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ جلد کروں گا،ان کا مزید کہناتھا کہ حلقے کی عوام کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،ضلع بھر کی عوام کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہے۔

 یاد رہے کہ ممتاز احمد متیانہ سابق ایم اے اور ضلع ناظم بھی رہ چکے ہیں۔