ٹوئٹر کو نیا خطرہ لاحق, میٹا نے نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ لانچ کر دی

ٹوئٹر کو نیا خطرہ لاحق, میٹا نے نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ لانچ کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا نے نئی ایپ ‘تھریڈز’ لانچ کردی، اس نئی ایپ کو انسٹاگرام سے منسلک کیا گیا ہے، معروف شیف گارڈن رامسے اور شکیرا نے بھی اکاؤنٹ بنا لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ لانچ کر دی۔میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا۔

مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد صرف ایک گھنٹے کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنائے۔ خیال رہے کہ اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے بارے میں میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-07-06/news-1688646018-3193.jpg

ایپل اسٹور پر اس ایپ کے بارے میں یہ تفصیل بتائی گئی ہے کہ تھریڈز ایپ وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے اکٹھی ہوتی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل ٹرینڈ ہوں گی۔اس لیے فی الحال یہ نئی ایپ ظاہری طور پر فری سروس لگ رہی ہے اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں ہوگی کہ صارف کتنی پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔