ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری نئی  مشکل میں پھنس گئے

Low gas pressure,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)عیدکے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے لگا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی حکومت کے مقرر کردہ اوقات میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں ناکام ہونے لگی۔

کھانا پکانے کیلئے24میں سے آٹھ گھنٹے بھی گیس پریشر انتہائی کم رہنے لگاہے۔ گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت نے صبح، دوپہر اور رات کے وقت گیس فراہم کرنے کا شیڈول دے رکھا ہے تاہم لوڈمینجمنٹ پلان پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری ہوٹلوں سے کھانا لینے پر مجبور ہونے لگے ہیں۔

کمپنی نے مختلف علاقوں میں ٹی بی ایس سے پریشر ڈاؤن کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے گیس سے محروم ہو رہے ہیں۔