سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کی تیاریاں جاری

سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کی تیاریاں جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی تیاریاں جاری ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا ۔
 اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرز کی جانب سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ بارے بریفنگ دی گئی ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔دریاؤں اور نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جائے۔عمران قریشی کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ دریاؤں کے قریب بسنے والے گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔دریائے راوی ، چناب ، ستلج اور جہلم سے منسلک اضلاع کی انتظامیہ ریلیف کیمپس کی جگہ کا تعین کرے۔ سیلابی صورتحال میں لوگوں کے کھانے پینے ، علاج معالجے اور رہائش کا مناسب انتظام پہلے سے کیا جائے۔