ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

BCCI announce T20 International team for West Indies tour, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے بورڈ آف  کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کی سلیکشن کمیٹی نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریبین جزائر اور فلوریڈا، امریکہ میں کھیلی جانے والی آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے ہندوستان کی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

بھارت کی ویسٹ انڈیز جانے والی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کپتان ہریدک پانڈیا ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر  ایشان کشن ، شبمن گل، یشسوی جیسوال، تلک ورما، سوریا کمار یادو (وی سی)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، اویش خان، مکیش کمار شامل ہیں۔