حادثات میں زخمی ہونےوالےشہریوں کا علاج مفت کیاجائےگا،محسن نقوی

Citizens injured in rain-related accidents will be treated free of cost; Mohsin Naqvi talks to the media in Lahore, City42
کیپشن: صحافی کی جانب سے عید الاضحیٰ پرالائشیں ٹھکانے کے انتظامات کی تعریف کرنے پر نگراں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ میں خود عید پر لاہور میں نہیں تھا، عید پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کریڈٹ میری ٹیم کو جاتا ہے
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: حادثات میں زخمی ہونے والے تمام شہریوں کا علاج مفت کیا جائے گا،تمام ادارے فیلڈ میں کام کر رہے ہیں،اب شہر میں نکاسیِ آب کی صورتحال کنٹرول میں ہے، میں خود عید پر لاہور میں نہیں تھا، عید پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کریڈٹ میری ٹیم کو جاتا ہے،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات کے روز مزنگ ہسپتال سے ملحقہ عمارت کی دیوار گرنے کے بعد گنگا رام ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ مزنگ ہسپتال سے ملحقہ دیوار انتظار گاہ پر گری تھی۔حادثے میں زخمی تمام افراد گنگا رام ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ حادثات میں زخمیوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب اور لاہور میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں سوالات کے جواب میں کہا کہ 
تمام ادارے فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ تمام وزراء اپنے اپنے علاقوں میں صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں، شہر میں نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

صحافی کی جانب سے عید الاضحیٰ پرالائشیں ٹھکانے کے انتظامات کی تعریف کرنے پر نگراں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ میں خود عید پر لاہور میں نہیں تھا، عید پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کا کریڈٹ میری ٹیم کو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے سبب عید سے پہلے اورر عید کے روز شہر میں موجود نہیں تھے۔ جب عید سے پہلے برسات کی پہلی شدید بارش ہوئی تب بھی وہ سعودی عرب میں حج کی عبادات میں مصروف تھے تاہم انہوں نے وہیں سے شہر میں ہنگامی امدادی آپریشنز کو مانیٹر کیا تھا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ واسا کے سیکرٹری بارش کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کا پوسٹمارٹم کرا رہے ہیں۔