مانیٹرنگ ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اسی حوالے سے ملک بھر میں یوم تقدیس قرآن کل منایا جائے گا۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا تھا جس میں سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے زور دیا تھا کہ تمام اسلامی ممالک قرآن پاک اور پیغمبر اسلام کی توہین کے واقعات کی روک تھام کیلئے اجتماعی اور ٹھوس اقدامات کریں۔
دوسری جانب کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اماراتی اخبار کو انٹرویو میں سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کو ناقابل قبول گستاخانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ گستاخانہ عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔