ویب ڈیسک: توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نےکی۔اسلام آباد پولیس کے اہلکار کا کہنا تھا کہ میں فواد چوہدری کے وارنٹ کی تعمیل کے لیے ان کی رہائش گاہ گیا تھا جہاں ان کے بھائی فیصل چوہدری ملے، انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کےخلاف سیاسی مقدمات ہیں وہ ہمیں بھی نہیں ملے۔ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نہ خود آئے اور نہ ہی انہوں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔
فواد چوہدری کے معاون وکیل نےکیس ملتوی کرنے درخواست کی اور کہا کہ ہائی کورٹ میں آج الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دینے ہیں، کیس ملتوی کردیں کیونکہ ہائی کورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردےگی۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کےمعاون وکیل کی استدعا مسترد کردی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔