ٹریوس سکوٹ نے کنسرٹ روک کر ہزاروں جانیں بچا لیں

ٹریوس سکوٹ نے کنسرٹ روک کر ہزاروں جانیں بچا لیں
کیپشن: travis scott astro world
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی گلوکار نے نیو یارک میں حاضرین کی جان بچانے کے لیئے اپنا کانسرٹ روک دیا۔ 

10 ماہ قبل ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ہونے والے ٹریوس سکاٹ کے ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول میں شدید رش کے باعث 10 لوگ جاں بحق ہو گئے اور تقریبا 25 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ ٹریوس کو متعدد مقدموں کا سامنا کرنا پڑا جن میں سے کچھ ابھی بھی جاری ہیں۔

  ایسٹرو ورلڈ میں لوگ گلوکار کو قریب سے دیکھنے کی کوشش میں سٹیج کی طرف لپکے اور کچھ لوگ ٹرس پر چڑھ گئے جس کی وجہ سے رش پر قابو نا پایا جا سکا اور لوگ موت کے منہ میں اتر گئے۔ گلوکار کے مطابق انہیں معلوم نہیں تھا کہ سٹیج کے نیچے کیا ہو رہا ہے۔ 

ان مقدمات کے بعد ٹریوس کچھ عرصے کے لیئے انڈسٹری سے دور رہے لیکن اب انہوں نے گلوکاری اور ریپنگ دوبارہ شروع کردی ہے اور مئی میں ہونے والے بل بورڈ میوزک ایوارڈز میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

ٹریوس کے مینیجر نے نیو یارک پوسٹ سے کہا کہ سکاٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیئے بہت پر عزم ہیں کہ یہ تقریبات ہر طرح سے اور ہر حد تک محفوظ ہوں تا کہ لوگ لطف اندوز ہو سکیں۔ ٹریوس نے سٹیج پر آکر سب سے پہلے لوگوں سے کہا کہ آپ سیکیورٹی کی بات سنیں اور اس پر عمل کریں اور کسی بھی اونچی سطح پر نا چڑھیں تاکہ سب تحفظ کے ساتھ تقریب کا مزہ لے سکیں۔ 

       4 جولائی کو ہونے والے کنسرٹ کے دوران ایک مداح ٹرس پر چڑھ رہا تھا جس کو دیکھ کر ٹریوس نے شو روک دیا اور اس سے مخاطب ہو کر کہا میرے بھائی دھیان رکھنا اپنا۔ یہ سن کر وہ شخص نیچے اتر آیا اور گلوکار نے شو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سٹیج کے بالکل سامنے ہجوم بنائے لوگوں کو 2 قدم پیچھے ہونے کا کہا۔ ٹریوس سکاٹ کا اس سے اگلے دن بھی ایک کانسرٹ ہونا تھا جو آمد و رفت میں مشکلات کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔