ویب ڈیسک: بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوٹیر کے کچھ مخصوص اکائونٹس کو معطل کرنے اور ڈیٹا کو ختم کرنے کے احکامات آئے ہیں جس پر ٹویٹر اسکی مزاحمت کے لیے اسے عدالت میں لے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹویٹر کے خلاف جو ہدایات اور احکامات دیے گئے ہیں وہ قانونی طور پر جائز نہیں ہیں۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ٹویٹر پر موجود ڈیٹا اور مخصوص اکاؤنٹس کو معطل کر دیا جائے ۔اس کے علاوہ حکومت نے معطل اکاؤنٹس کو بحال کرنے پر ٹویٹر ملازمین کو جرمانے اور سات سال تک قید کی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
اس سب کے بعد ٹوٹیر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔ٹوٹیر نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں قانونی درخواست دائر کر دی ہیں جس کے فوراً بعد ملک کے جونیئر آئی ٹی وزیر راجیو چندر شیکھر نے ٹویٹ کیا کہ تمام غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور پلیٹ فارمز کو عدالتی جائزہ لینے کا حق ہے۔
یاد رہے کہ ٹوئٹر کی بھارتی حکومت کے ساتھ طویل عرصے سے لڑائی چل رہی ہے کیونکہ گزشتہ سال بھارت نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے والے اکاؤنٹس کو ختم کرنے کا کہا جس سے ٹویٹر نے انکار کر دیا تھا۔