(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کے بعدحکومت پنجاب نے بھی عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
حکومت پنجاب نے عید پر پانچ چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ عید پر8 جولائی سے 12 جولائی تک عام تعطیل ہوگی۔
علاوہ ازیں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 9 سے 12 جولائی تک صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لے کر چلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ صرف بینکوں کے سکیورٹی گارڈز لائسنس والا اسلحہ ساتھ لے کر چل سکیں گے۔
دوسری جانب دفعہ 144 کے تحت 5 جولائی سے 4 اگست تک صوبے بھرمیں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اس اقدام کا مقصد امن وامان اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔