رواں برس خطبہ حج کون دے گا؟ خطیب کا نام سامنے آگیا

Khutba e Hajj
کیپشن: Khutba e Hajj
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم  العیسیٰ کو حج 2022 کے لیے خطیب مقرر کر دیا گیا ۔

‘حرمین شریفین’ کے  آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم 9 ذوالحجہ کو عرفات کی ‘مسجد النمرۃ’ میں حج کا خطبہ دیں گے۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ آرگنائزیشن آف مسلم اسکالرز کے صدر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کا حطبہ حج انگریزی اور اردو سمیت 14 زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا،  صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج 14 زبانوں میں نشر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت اعتدال اور رواداری کا پیغام زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچانا چاہتی ہے۔