ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے اہم رہنما لاہور سےگرفتار

PTI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رات گئے   پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا۔ اہلیہ دعا بھٹو اور صاحبزادی عائشہ حلیم نے تصدیق کر دی۔

  حلیم عادل شیخ نجی دورہ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور پہنچے تھے، جہاں وہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، رات تین سے ساڑھے تین کے درمیان سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں ہوٹل میں داخل ہوئے اور حلیم عادل شیخ کو ان کے کمرے سے حراست میں لیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حلیم عادل کو حراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حلیم عادل شیخ کو سول کپڑے پہنے اہلکاروں کے ہمراہ جاتے دیکھا کا سکتا ہے۔

 لاہور پولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے کی وجوہات کا نہیں بتایا گیا۔ حراست میں لیتے وقت حلیم عادل شیخ کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔

 حراست میں لئے جانے کی تصدیق حلیم عادل شیخ کی اہلیہ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو اور ان کی صاحبزادی عائشہ حلیم شیخ نے اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے بھی کی۔

  حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے والد رکن سندھ اسمبلی ہیں جنہیں بغیر اسپیکر کی اجازت کے حراست میں نہیں لیا جا سکتا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حلیم شیخ کے خلاف سندھ کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ حلیم عادل شیخ گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور آئے تھے۔