شہری ہوجائیں ہوشیار!مون سون میں کورونا کیساتھ بیماریاں پھیلنے کا الرٹ جاری

شہری ہوجائیں ہوشیار!مون سون میں کورونا کیساتھ بیماریاں پھیلنے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)موسم میں تبدیلی کے پیش نظر کورونا کے پھیلنے کاامکان ہے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے مون سون میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق موسم گرما میں مون سون بارشوں کےدوران کورونا پھیلنے کا امکان ظاہر کیاگیا،قومی ادارہ صحت  نے موسم گرما اور مون سون میں بیماریاں پھیلنے کا الرٹ جاری کردیا، این آئی ایچ کی جانب سے وفاقی و صوبائی صحت کے اداروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

 مراسلے میں بتایا گیا کہ موسم گرما اور مون سون میں بیماریاں پھیلنے کے الرٹ جاری کرنے کا مقصد بیماریوں کے پھیلاؤ کو بروقت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہے، مون سون میں کورونا پھیل سکتا ہے۔

 این آئی ایچ کے مطابق ہیپاٹائیٹس اے اور ای، ہیضہ، ڈینگی، ملیریا، خسرہ، پولیو اور ٹائیفائیڈ سے متعلق الرٹ جاری کیاگیا,این آئی ایچ نے ساتھ ہی وفاقی ، صوبائی اور ضلعی صحت انتظامیہ کو موثر نگرانی کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ  ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 25 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 37 ہزار 364 افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے جن میں 830 مثبت کیسز سامنے آئے ۔ ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 2 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔

پنجاب میں مجموعی طور پر اب تک 10786 کورونا کے مریض جاں بحق ہوچکے ہیں،سندھ میں 5528، خیبر پختونخوا میں 4343 ، اسلام آبادمیں 780، بلوچستان میں 315، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 589 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک بھر میں ا ب تک مجموعی طور کوروناسے 22 ہزار 452افرادانتقال کرچکےہیں، جبکہ 9لاکھ 8 ہزار 648افراد کورونا سے صحت یاب ہوکر زندگی کی طرف لوٹ چکے ہیں۔کورونا کے فعال کیسوں کی تعدا33 ہزار390 ہوگئی۔


 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer