ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون سیزن۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب اِن ایکشن

مون سون سیزن۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب اِن ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب نے مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنےکےاحکامات جاری کر دیئے ۔ لاہور کے نشیبی علاقوں سے پانی کے جلد نکاسی  کیلئے فوری انتظامات کی ہدایت۔

  تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کےپیش نظرضروری حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے  کا حکم  جبکہ لاہور کے نشیبی علاقوں سےبارش کے پانی کے فوری نکاس کی خصوصی ہدایت جاری ۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب  کی  ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے منظور شدہ پلان کے تحت  تمام  انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے تمام اضلاع میں ایمرجنسی پلان مرتب کرنے ، ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات، فلڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت  ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی سیلاب کے پیش نظر بھرپور منصوبہ بندی کے تحت انتظامات کرے اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر درکار آلات، مشینری او رانسانی وسائل کا اہتمام کیا جائے۔جن علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے وہاں جانی او رمالی نقصان سے بچاؤ کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو ابھی سے مانیٹر کیا جائے اور اس مقصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں بروقت مستند معلومات حاصل کی جائیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے  ادویات کا ذخیرہ خاص طور پر سانپ کے کاٹے کے علاج کے انتظامات یقینی ،مون سون انتظامات کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری  کیے