شرمیلا فاروقی اداکاراؤں کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

  شرمیلا فاروقی اداکاراؤں کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  شرمیلا فاروقی بھی اداکاراؤں کے لباس پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی نے اداکار بلال قریشی کی انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہ ”خواتین کو ان کے لباس کے انتخاب کے ذریعے پرکھنا بند کریں، وہ ذی شعور ہیں، آزاد ہیں اور کسی کو بھی ان کے لباس کے انتخاب پر منفی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ایک آزاد دنیا ہے جیو اور جینے دو، بشریٰ انصاری کو اپنے دل کی خواہش پر رقص کرنے دو وہ ایسا کیوں نہ کریں ؟ انہیں ایسا کرنے کا پورا حق ہے، منفیت پھیلانے والوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ آپ اپنی مایوسیوں کو دیکھیں اور ان کا حل نکالیے۔

واضح رہے پی سی ہوٹل میں ہونے والے ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں،سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

اداکار بلال قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اداکاراں کے ملبوسات کے انتخاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہ خواتین آپ سب بہت باصلاحیت اور خوبصورت ہیں یقین مانیے آپ کو خوبصورت دِکھنے کیلئے مختصر اور مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے کی ضرورت نہیں ہے،سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کچھ معروف اداکاراں کی تصویریں شیئر کیں جن میں ان کے چہرے واضح نہیں تھے، مختصر پیغام میں لکھا کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔

اداکار فیضان شیخ نے کہا کہ سادگی کے ساتھ بھی آپ اپنے ایک واضح سٹائل میں سامنے آسکتی تھیں کیونکہ مہنگے کپڑے ہی آپ کے سٹائلش ہونے کی ضمانت نہیں ہوتے،اداکارہ امر خان‘ ناز ش جہانگیر اور عفت عمر بھی تنقید کرنے والوں میں شامل ہوگئی ہیں، انہوں نے اداکاراﺅں کے اسٹائل کو فیشن کی موت قرار دیا۔