ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی سنی گئی، ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ ملے گی

اساتذہ کی سنی گئی، ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ ملے گی
کیپشن: اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات ٹینور ٹریک اساتذہ کی تنخواہیں بڑھا کر 4 لاکھ 26 ہزار روپے ماہانہ تک مقرر کرنے کا فیصلہ، فنانس ڈویژن کی منظوری کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نئی پالیسی جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات ٹینور ٹریک اساتذہ کی تنخواہیں بڑھا کر 4 لاکھ 26 ہزار روپے ماہانہ تک مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے ایک ارب 52 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص جبکہ چھ سال بعد ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔ 

دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن سے سلیکشن کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ضروری کارروائی کے بعد جرنلزم، لائبریری سائنس، پاک سٹڈیز، فارسی، سرائیکی اور سوشل ورک کے 29 لیکچررزکی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تمام لیکچررز کو ہدایت کی ہے کہ احکامات جاری ہونے کے پندرہ روز کے اندر جوائننگ دیں۔ پرنسپل متعلقہ کی ذمہ داری ہے کہ اصلی ڈگریاں اور سرٹیفیکیٹس کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔ سروس کے کسی بھی مرحلے پر ڈگری جعلی ثابت ہوئی تو فوری طور پر نوکری سے نکالنے کیساتھ ساتھ ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جوائننگ کے بعد لیکچررز تنخواہ کے حقدار ہو جائیں گے، لیکن جائے تعیناتی تک جانے کا کوئی ٹی اے / ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔ نئے تعینات ہونیوالے دو سال تک ٹرانسفر کیلئے درخواست نہیں دے سکیں گے۔