ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ڈگری پر لاکھوں روپے تنخؤاہ کی وصولی۔۔۔

NTDC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل لینڈمحمددلبر غوری کی جانب سے آٹھ سال تک جعلی ڈگری کی بنیاد پر لاکھوں روپے اضافی تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف،ایم بی اے کی ڈگری ہائر ایجوکیشن کمیشن   سے تصدیق شدہ نہ ہونے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
  تفصیلا ت کے مطابق  این ٹی ڈی سی میں جعلی ڈگری پر ماہانہ لاکھوں روپے اضافی تنخواہیں وصول کرنےکاانکشاف، کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل لینڈ محمد دلبر غوری نے ماہانہ لاکھوں روپے کی اضافی تنخواہیں وصول کی ہیں،ایم بی اے کی ڈگری کی بنیاد پر کمپنی سے اضافی تنخواہیں وصول کی گئیں،دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لینڈ کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ پر دو مختلف ناموں کی نشاندہی کی گئی، ایک جگہ محمد دلبر خان جبکہ دوسری جگہ محمد دلبر غوری کا اندراج کروایا گیا جبکہ ہائر ایجوکیشن نے ایم بی اے کی ڈگری کی تصدیق بھی نہیں کی ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ چیف فنانشل آفیسر نے ایچ آر ڈیٹا چیک کئے بغیر اضافی تنخواہوں کی ادائیگی کی، اس طرح ٹرانسکرپٹ کی بنیاد پر آٹھ سال مسلسل اضافی تنخواہیں وصول کی گئیں، این ٹی ڈی سی نےڈائریکٹر جنرل محمد دلبر غوری کو وضاحتی نوٹس جاری کر دیا ہے۔