ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی برادری بھارتی مظالم  کا نوٹس لے: سپیکر پنجاب اسمبلی

عالمی برادری بھارتی مظالم  کا نوٹس لے: سپیکر پنجاب اسمبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان میں یورپی یونین کی پہلی خاتون سفیر اینڈرولا کامی نارا  کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق   سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان میں یورپی یونین کی پہلی خاتون سفیر اینڈرولا کامی نارا   نے ملاقات کی  اورملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ہندوستان کے مابین کشمیر ہی بنیادی مسئلہ ہے، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، اسپیکر پنجا ب اسمبلی  چودھری پرویزالٰہی  کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر پرسول وعسکری قیادت اور پوری پاکستانی قوم متحدہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پرہے،عالمی برادری بھارتی مظالم  کا نوٹس لے۔  چودھری پرویزالٰہی  کا مزید کہنا تھاکہ  یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں اپنا کردار ادا کرے،پاکستان اور یورپی یونین کے ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلے سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی، آپ کا دورہ پا کستان اور یورپی یونین کے مابین تعاون کو بہتر بنانے میں اہم ثابت ہو گا، موجودہ پنجاب اسمبلی نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے، تعلیم، صحت، زراعت اور عوامی مفاد کے مختلف شعبوں کے اب تک 90 بل منظور کیے ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی  کا کہناتھاکہ  حکومت عوام کو معیشت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے باہمی دوستانہ اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان دو طرفہ تجارتی تعلقات 2004ء سے تعاون کے معاہدے کے تحت چل رہے ہیں۔تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانا بھی 2012ء سے منصوبہ کا حصہ ہے۔چودھری پرویزالٰہی   کا کہنا تھاکہ  یورپی یونین پاکستان کا دوسرا اہم تجارتی شراکت دار ہے،  2020ء میں پاکستان کی کل تجارت 14.3 فیصد  رہا، یورپی ممالک میں پاکستانی برآمدات میں ٹیکسٹائل کو بڑی اہمیت حاصل ہے  جو 2020ء میں پاکستان کی کل برآمدات کا 75.2 فیصد ہے ۔ یورپی یونین سے پاکستان کی درآمدات بنیادی طور پر مشینری اور ٹرانسپورٹ کے سامان  میں 33.5 فیصد  نیز کیمیکلز   22.2فیصد پر مشتمل ہیں،  بطور وزیراعلیٰ پنجاب ہم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتی امور کی وزارت قائم کی اور ان کیلئے فنڈز مقرر کئے۔ چرچز کی بحالی و مرمت سمیت کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق  دیئےاوراقلیتوں کے تعلیمی ادارے چرچز کو واپس کئے۔

یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامی نارا نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا ، یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامی نارا کا کہنا تھا کہ  یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے،  تجارت کے حوالے سے پاکستان بڑا اہم ملک ہے خصوصاً ٹیکسٹائل میں یورپی یونین پاکستان کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے ۔  وفد میں سیاسی امور، تجارت اور مواصلات کے سربراہ مسٹر ڈینیئل کلاس، مسٹر چارلی اورسید خاور حسین انفارمیشن آفیسر شامل  تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔