عثمان علیم: رجسٹری کی سرکاری فیسوں میں غبن کرنیوالے ہو جائیں ہوشیار، بورڈ آف ریونیو نے شکنجہ تیار کر لیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے رجسٹری فیسوں میں غبن کی ریکوری افسروں کی تنخواہوں اور پنشن سے کرنے کا فیصلہ زیر غور، بورڈ آف رینویو نے فہرستوں کی تیاری شروع کر دی۔
رجسٹری کی سرکاری فیسوں میں غبن کرنیوالے ہو جائیں ہوشیار ، بورڈ آف ریونیو نے شکنجہ تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے رجسٹری فیسوں میں غبن کی ریکوری افسروں کی تنخواہوں اور پنشن سے کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے، سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرنیوالےافسران کی تنخواہوں اور پنشن سے ریکوری کی جائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کروڑوں روپے سرکاری خزانے کی بجائے سب رجسٹرار ، رجسٹری محرر کی جیبوں میں گئے۔
سرکاری خزانہ لوٹنے والے تمام افسروں کی فہرست اے جی آفس کو بھجوائی جائے گی اور افسران کی تنخواہوں اور پنشن سے ریکوری کی جائے گی۔شہر کے 9 ٹاونز میں دس سالوں میں رجسٹری فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے غبن کا انکشاف ہوا تھا۔سب رجسٹرار، رجسٹری محرر نے دس سالوں میں ٹوٹل 85 کروڑ 61 لاکھ 44 ہزار 56 روپے خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے۔
ایس ایم بی آر بابر حیات تارڑ کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے ذمہ داران کی تنخواہوں سے کٹوتی کے حوالے معاملہ زیر غور ہے۔