(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے معروف ہدایت کارکرن جوہر نے 5 سال بعد ہدایتکاری کے میدان میں واپسی کا اعلان کیا ہے ایک طویل مدت کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں واپسی کو ان کے مداح خوش آئند قرار دے رہے ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ ماضی کی طرح اب ایک بار پھر سے کرن جوہر بلاک بسٹر فلمیں دیں گے۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہدایتکاری میں واپسی کے بعد ان کی نئی فلم کا نام 'روکی اور رانی کی پریم کہانی ہوگا جبکہ فلم میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نبھائیں گے جو اس سے قبل بھی فلم گلی بوائے میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔
Thrilled to get behind the lens with my favourite people in front of it! Presenting Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani, headlined by none other than Ranveer Singh and Alia Bhatt and written by Ishita Moitra, Shashank Khaitan & Sumit Roy. pic.twitter.com/vZzGbvv6nS
— Karan Johar (@karanjohar) July 6, 2021
واضح رہے کہ کرن جوہر ایک بھارتی ہدایت کار، اداکار، سکرین پلے رائٹر اور ٹی وی میزبان ہیں۔ ان کی پروڈکشن کمپنی کا نام دھرما پروڈکشنز ہے انہوں نے بالی وڈ کو بہت سی کامیاب ترین فلمیں بھی دی ہیں۔ اس سے قبل 2016 میں انہوں نے بالی وڈ کی مقبول ترین فلم 'اے دِل ہے مشکل' کی ہدایتکاری کی تھی ۔