ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات کا ذہین طلبا کو گولڈن ویزے جاری کرنے کا اعلان

Golden VISA
کیپشن: Golden VISA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ہائی سکول ڈپلومہ میں95 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے خاندانوں کو گولڈن ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

متحدہ امارات کی حکومت سرمایہ کاروں  اور اعلیٰ تعلیمی استعداد کے حامل ذہین لوگوں کو گولڈن ویزا آفر کر رہی ہے جس کے تحت دس سال تک وہاں قیام کیا جا سکتا ہے، اماراتی حکومت کی جانب سے اب سرکاری اور نجی سکولوں کے امتیازی نمبروں کے ساتھ فارغ التحصیل طلبا کو بھی گولڈن ویزے جاری کیے جائیں گے۔

 درخواست گزاروں کے ہائی سکول ڈپلومہ میں کم از کم 95 فیصد  نمبر ہونے چاہئیں، اندرون اور بیرون ملک جامعات کے فارغ التحصیل طلبا بھی اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ، سائنس کے کسی بھی مضمون میں ان کے مجموعی اوسط نمبر یا جی پی اے 3.75 یا اس کے مساوی ہونا چاہیے، جو طلبا اس معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ اپنے خاندان کے لیے بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق طلبا گولڈن ویزے کے حصول کے لیے امارات کی فاؤنڈیشن برائے سکول ایجوکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔صرف ان ہی سکولوں کے انٹرمیڈیٹ جماعت کے طلبا اس ویزے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے جہاں یواے ای کی وزارتِ تعلیم کا منظورشدہ نصاب پڑھایا جاتا ہے، نیز ان طلبا کی حتمی امتحان میں کامیابی کی شرح 91 فی صد سے زیادہ ہونی چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer