ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی شاہراہوں پر گاڑیوں کی حد رفتار مزید کم کرنےکافیصلہ  

traffic on roads
کیپشن: traffic on roads
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)بڑی شاہراہوں پر آئے روز کے حادثات کے پیش نظر پنجاب حکومت روڈ سیفٹی آڈٹ کرائے گی ۔روڈ سیفٹی آڈٹ سے سڑکوں پر حد رفتار میں مزید کمی کی جائے گی ۔
تیز رفتاری  اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے،شہر میں ٹریفک حادثات کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے پیش نظر لاہور کی بڑی شاہراہوں پر گاڑیوں کی حد رفتار مزید کم کرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔ ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لئے پنجاب حکومت  نے بڑی شاہراہوں کاروڈسیفٹی آڈٹ کرانےکافیصلہ کیا ہے۔لاہورکی بڑی شاہراہوں پر" روڈ سیفٹی آڈٹ "سےحدرفتارکی نشاندہی کی جائیگی اور سڑکوں پرگاڑیوں کی رفتارمیں مزیدکمی کی جائےگی۔
روڈ سیفٹی آڈٹ کامقصد شہریوں کےسفرکومزیدتحفظ دیناہوگا،سپیڈمارکنگ میں تبدیلیاں لانےکامقصد آئےروزکےحادثات کوروکناہے۔پنجاب روڈسیفٹی ایکٹ کےتحت حکومت سڑکوں کاتھرڈپارٹیآڈٹ کرائیگی۔