ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت کے شعبے میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومت  کا اہم فیصلہ

حکومت پنجاب
کیپشن: حکومت پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب کا یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ٹاسک فورس بنانے کی سمری ارسال کر دی۔

حکومت پنجاب نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ٹاسک فورس ہیلتھ کوریج کو در پیش مسائل کا بھی ازالہ کرے گی۔ اس حوالے سے محکمہ پرائمری ہیلتھ نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ٹاسک فورس بنانے کی سمری ارسال کر دی ہے ۔ حکومت پنجاب نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے اسی ارب روپے کا بجٹ منظور کیا ہے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ نے محکمہ خزانہ اور محکمہ پی اینڈ ڈی پر مشتمل ٹاسک فورس بنانےکی سمری ارسال کی ہے ۔ یہ ٹاسک فورس یونیورسل ہیلتھ کوریج کے فنڈز کی نگرانی کرے گی،ٹاسک فورس ہیلتھ کوریج کو در پیش مسائل کا بھی ازالہ کرے گی۔