(فاران یامین)شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو خوشخبری سنا تے ہوئے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں بارش کی نوید سنادی،موسم کا حال بتانے والے محکمے نے بتایا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سنٹی گریڈ، کم سے کم انتیس ڈگری سنٹی گریڈ رہے گا،شہر میں پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب چھیاسٹھ فیصد رہے گا۔
دوسری جانب شہر کی آب و ہوا میں آلودگی کی شرح بڑھنے لگی ہے، ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھ جانے سے شہر کی فضا مضرصحت ہے۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔