ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش، گورنر پنجاب نے بڑی خوشخبری سنا دی

ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش، گورنر پنجاب نے بڑی خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان الیاس ) ٹوئنٹی فور نیوز کے لائسنس کی معطلی کا معاملہ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی یقین دہانی پر اگلے چوبیس گھنٹوں کے لئے دھرنا موخر کردیا گیا، گورنر پنجاب نے جلد سے جلد معاملات کو حل کروا کرکے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ٹوئنٹی فور نیوز کا پیمرا کی جانب سے جبری لائسنس معطل کرنے پر ملک بھر صحافتی تنظیموں کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا گیا۔ لاہور میں مظاہرین گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیکر آزادی صحافت پر حملے پر زور مذمت کی۔ جس گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مظاہرین ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تمام تحفظات کو جلد سے جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

گورنر پنجاب سے ٹیلیفونک رابطےمیں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری،24 نیوز ڈائریکٹر نیوز میاں طاہر، گروپ ایڈیٹر سٹی فورٹی ٹو نوید چوہدری اور سلیم بخاری بات ہوئی۔ جس پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ وہ چینل 24 نیوز کے لائسنس کی معطلی کی بھر مذمت کرتے ہیں اور جلد سے جلد معاملات کو حل کروایا جائے گا۔

گروپ ایڈیٹرسٹی فورٹی ٹو نوید چوہدری نے صحافیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات کو بھی باور کروایا، جس پر گورنر پنجاب نے کارروائی کی بھی یقین دہانی کروائی اور تمام تحفظات کرنے کا اعلان کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی صحافی برادری کو یقین پر دھرنے کو اگلے چوبیس گھنٹوں کے لئے کردیا گیا اور کہا کہ اگر چوبیس گھنٹوں معاملہ حل نہ کیا گیا تو پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔