سمارٹ لاک ڈاون کے مثبت اثرات، کورونا کیسز میں نمایاں کمی

سمارٹ لاک ڈاون کے مثبت اثرات، کورونا کیسز میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات پر وزیر اعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کردی  گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کئے گئے 8 علاقوں کی رپورٹ میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہوئی، گلبرگ میں 6 جون سے 20 جون تک 368 کورونا کے مریض سامنے آئے۔24 جون سے 30 جون تک مریضوں کی تعداد صرف 41 رہ گئی، ماڈل ٹاؤن میں 348 مریض کمی ہوکر 42 رہ گئی۔
فیصل ٹاؤن میں کل مریض 84 تھے کمی ہوکر 24 رہ گئے۔ گارڈن ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاون سے پہلے مریضوں کی تعداد 135 تھی۔ دوران سمارٹ لاک ڈاؤن تعداد میں نمایاں کمی ہوکر صرف 21 رہ گئی۔ ڈی ایچ اے میں مریضوں کی 862 تھی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن سے مریضون کی تعداد میں کمی ہوکر24 رہ گئی۔ گلشن راوی میں مریضوں کی تعداد 100 سے کم ہوکر 14 ہوگئی۔ والڈ سٹی میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے پہلے مریضوں کی تعداد 36 تھی جو کم ہوکر 7 تک آ گئی۔

شہرکےہسپتالوں میں کورونا کے مریض کم ہونےلگے،نئے کیسز میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، چوبیس گھنٹوں کےدوران334نئے کیسز سامنے آئے جبکہ تین اموات کی تصدیق ہوئی، ہسپتالوں میں 316مریض آئسولیشن وارڈز،163آئی سی یواور78وینٹیلیٹر پر ہیں۔
شہرمیں کورونا کیسز میں واضح کمی دیکھنےمیں آرہی ہے،  چوبیس گھنٹوں میں 334نئے مریض سامنےآئے، کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 720 ہوگئی ہے۔ شہر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد42ہزار656 ہوگئی ہےجبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے646نئےکیس سامنے آئے اور 13اموات کی تصدیق ہوئی،صوبے بھرمیں کورونا سے اب تک 1884اموات اور کیسزکی تعداد81ہزار963 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کےمطابق اب تک 5 لاکھ40ہزار365ٹیسٹ کیےجا چکےہیں جبکہ45ہزار122 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer